وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی تمام عالم اسلام کو عیدالفطر کی مبارکباد

اتوار 24 مئی 2020 00:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2020ء) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے تمام عالم اسلام کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ کراچی اور کرونا وائرس کے پیش نظر عید سادگی کے ساتھ منائی جائے ہفتے کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں پیر نور الحق قادری نے کہا کہ پاکستان واحد اسلامی ملک ہے جہاں مساجد عبادات کے لئے پورے رمضان المبارک میں کھلی رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سانحہ کراچی اور کرونا وائرس کی وجہ سے عید الفطر سادگی کے ساتھ منائی جائے اور صدر مملکت کے مقرر کردہ ایس او پیز کے ساتھ نماز عید کا اہتمام کیا جائے۔