
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اہل وطن اور مسلمانان عالم کو عیدالفطر کی مبارکباد
اللہ تبارک و تعالی کا شکر ہے کہ ہم سب کو رمضان المبارک کی بابرکت گھڑیاں نصیب ہوئیں،اس سال عید الفطر کے موقع پر عالم انسانیت گہری آزمائش سے گزر رہی ہے ،کورونا وائرس سے ساری دنیا پریشان ہے ،,احتیاطی تدابیر ہی اس کی روک تھام کا واحد طریقہ ہے، عید کی خوشیوں میں ضرورت مند اور پسماندہ طبقات کو ہرگز نظر انداز نہ کریں وزیراعظم عمران خان کا عیدالفطرکے موقع پر قوم کے نام پیغام
اتوار 24 مئی 2020 02:25

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عیدالفطر کی آمد کے موقع پر میں اہل وطن اور مسلمانان عالم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں روزے کے ذریعے ہم نے اپنی زندگی میں جو تقوی، نظم و ضبط اور خیر خواہی کا جذبہ پیدا کیا تھا، اب ہماری یہ کوشش ہونی چاہئیے کہ اس کو اپنی زندگی کا مستقل حصہ بنائیں، اس سال عیدالفطر کے موقع پر عالم انسانیت گہری آزمائش سے گزر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے ساری دنیا پریشان ہے اور تمام ممالک ہنگامی بنیادوں پر اس وباء کی روک تھام کے لئے کوششیں کر رہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ اس وائرس سے بچاؤ کے لئے طبی ماہرین کی ہدایات کے مطابق احتیاط برتنا ہی فی الوقت اس کی روک تھام کا واحد طریقہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں پرہیز گاری کا جو وصف ہم نے سیکھا ہے اسے اختیار کرتے ہوئے ہمیں اس موذی وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوشش کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سماجی فاصلے، حفظان صحت کے اصولوں کو اختیار کرتے ہوئے ضرورت مند، نادار، مستحقین اور دیہاڑی دار طبقے کا خصوصی خیال رکھنا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ عیدالفطر کی خوشیوں میں ضرورت مند اور پسماندہ طبقات کو ہرگز نظر انداز نہ ہونے دیں اور حتی الوسع ان کے ساتھ تعاون، ہمدردی اور خیر خواہی کا معاملہ کریں۔انہوں نے کہا کہ ان خوشی کے لمحات میں ایک طرف خوشیاں تقسیم کر کے ہم اپنی عید کو بامقصد اور باعث اطمینان بنا سکتے ہیں تو دوسری طرف احتیاطی و حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ حکومت کی طرف سے وضع کردہ قواعد وضوابط پر عملدرآمد کرکے اپنی، اپنے پیاروں اور اپنے ہم وطنوں کی قیمتی جانیں بچا سکتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ رمضان المبارک میں عبادت کے دوران کی گئی دعاوں کی فضیلت سے اللہ تعالی ہمیں اس آزمائش میں کامیابی عطا فرمائے اور ہم سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں متعدد افراد جاں بحق
-
علی امین نے 90 دنوں کی ڈیڈلائن دے کراچھا کھیلا ہے اب 5 اگست بھی نہیں ہوگا
-
معیشت کو ترقی یافتہ ممالک کے ہم عصر کرنے کیلئے ایک ماہ میں ڈیجیٹل پےمینٹس انڈیکس کا اجرا کرنے کا فیصلہ
-
گھوڑوں کا عالمی دن: انسانیت کے قدیم اور وفادار ساتھی کی خدمات کا اعتراف
-
پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول اعلیٰ سطحی یو این فورم میں مرکز بحث
-
ایچ آئی وی کے خلاف تحفظ کی دوا فوری دستیاب کی جائے، ڈبلیو ایچ او
-
والد کو موقع دیا گیا کہ وہ اپنی باقی زندگی انگلینڈ میں ہمارے ساتھ آرام سے گزاریں
-
بانی پی ٹی آئی کا ایجنڈا کچھ اور ہے اسی وجہ سے اپوزیشن متحدہوکر چل نہیں پارہی
-
ن لیگ حکومت خوش قسمت ہے کہ انہیں نالائق اپوزیشن مل گئی
-
وفاقی حکومت اور شوگرملز ایسوسی ایشن کے درمیان معاملات طے پاگئے
-
ملک کے 100 شہروں میں ممکنہ غیر معمولی موسمی صورتحال کا الرٹ جاری
-
پنجاب میں چینی کی قیمت 205 تک پہنچ گئی لیکن نہ کوئی چھاپے ہیں نہ ہوئی جرمانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.