# اہل اسلام نے جس طرح رمضان المبارک میں عبادات کی کوشش کی آیندہ بھی اس جذبے کی تحت عبادات کی ادائیگی کومعمول بنائیں،جمعیت علمائے اسلام نظریاتی

منگل 26 مئی 2020 19:50

`کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2020ء) جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی کنوئینر مولا نا عبدالقادر لونی نے لورالای تحصیل لونی میں مرکزی جنرل سیکرٹری مولا نا محمودالحسن قاسمی نے دیبہ کوئٹہ مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدحاجی عبدالستارشاہ چشتی نے پائندخان روڈ سیدان محلہ قاری مہراللہ نے شیخان کوئٹہ میں مولا نا عبدالروف نے قلعہ سیف اللہ میں مفتی شفیع الدین نے لورالای حاجی عبیداللہ حقانی بایی پاس مشرقی حاجی حیات اللہ کاکڑ نے پشین کلی میرجلات خان حاجی حبیب اللہ صافی شیخان کوئئہ مفتی فداالرحمن نوشکی مجاہد عبدالطیف نصیراباد سالارعبدالولی مولوی محمد ولی حاجی فیض اللہ خواجہ زی مولا نا محمدحیات میرمبارک شاہ محمد قلات مولا نا نعمت اللہ شیرانی مولا ناعبدالحنان ژوب مولا نامحمدجعفر مفتی عبدالشکوردکی مولا ناعبدالمالک سنجاوی مولا نامحمد ابراہیم شالدرہ مولوی رحمت اللہ حقانی قاری سردارمحمد مولوی جمعہ خان مولوی امان اللہ۔

(جاری ہے)

عبدالرحیم صباح قلعہ سیف اللہ یاسین اخونذادہ مولوی عمرشاہ مولوی فدامحمد عبدالقادرگلستانی حاجی جلات خان حاجی محمدانور مولوی عبدالولی مولوی محمدنبی نے اپنے ریائشگاہوں پرعیدالفطرکے پہلے دوسرے دن عید مبارکبادکیلے آنیوالوں سے کفتگوکرتے ھوئے کہا کہ اہل اسلام نے جس طرح رمضان المبارک میں عبادات کی کوشش کی آیندہ بھی اس جذبے کی تحت عبادات کی ادائیگی کومعمول بنائیں انہوں نے کہاکہ عید کی خوشیوں میں معاشرے کے مجاہدین اسلام کے اہلخانہ، ، فرزندان اسیران، نادار، غریب اورمحروم طبقے کے لوگوں کو بھی ہرصورت میں خوشیوں میں شریک کریں دوسروں کو خوشی دینے کامیابی اور کامرانی کی ضمانت ہے اسلام نے پوری انسانیت کوایک دوسرے کے ساتھ ہمدردی غم خواری کادرس دیاہے ۔

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پوری زندگی پریشان حال لوگوں کی پریشانی دور کرنے اورخدمت خلق سے معمور تھی ۔انبیائے علیھم السلام کے قربانیوں کا جذبہ ایک عالمگیر حیثیت کا حامل ہے، کوئی بھی قوم ایثار اورقربانی کے جذبے کے بغیرترقی نہیں کرسکتی ایثار وہمدردی اور قربانی کا مقصد خود کو رب کریم کے حکم کے تابع کرنا ہے، اس عظیم مقصد کے لیے خواہشات ومفادات کواعلی مقاصد کے لیے قربان کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زندگی کے ہرشعبے میں ایثار وقربانی ہمدردی اور غمخواری اسلام کاتقاضا ہے انہوں نے کہا کہ عید الفطرمسلمانوں کے لیے خوشی اور تشکر کیلئے ہی.عید کا دن صرف ایک تہوار ہی نہیں بلکہ اس دن کی اہمیت اور اس کا تعلق ایثار وقربانی. صبر واستقامت رواداری،برداشت، ہم آہنگی اور پرامن بقائے باہمی سے ہے ہمیں آج اس مبارک موقع پر یہ عہد کرنا چاہئے کہ ہم اسلام اور ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ایثاروقربانی دیتے رہیں گے۔

اورجدوجہد کی راستے میں آنے والے مصائب وتکالیف پر صبرواستقامت کامظاہرہ کرناہوگا انہوں نے کہا کہ عید کی خوشیوں میں ہمیں مجاہدین اسلام کے گھرانوں یتیموں، ناداروں، بیواں ا ور بے سہارا افراد کو نہیں بھولنا چاہیئے جو ہماری مدد اور توجہ کے مستحق ہیں۔ ایسے لوگوں کا خیال رکھنا اور انہیں اپنی خوشیوں میں شامل کرنا نہ صرف ہمارا فرض ہے بلکہ عین عبادت بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر ہمیں یہ عہد کرنا چاہئے کہ ہم اپنی صفوں میں مکمل یکجہتی ، رواداری اور ہم آہنگی کو برقرار رکھتے ہوئے یہ ثابت کردیں گے کہ ہم ایک متحد اور مضبوط ملت ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم ایسیحالات میں عیدمنارہے ییں مسلم کاجسم لہولہان ہے مجاہدین اسلام ودنیابھرکے مظلوم مسلمانوں بالخصوص کشمیر افغانستان فلسطین شام برما کے عوام سے اظہاریکجہتی کرے مجاہدین اسلام کے کامیابی و کامرانی اوراسلامی ممالک کے تحفظ وحفاظت کی وبا بگرام پل چرخی عراق کشمیرکے بدنام زمانہ جیلوں میں قیدیوں کیازادی کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں خطبا ائمہ کرام شہدا مجاہدین اسلام کے خاندانوں یتیموں سے خصوصی تعاون عید کے خوشیوں میں کریں۔

ایک شخص کا تعلق اللہ سے استوار ہو اور اس کی مخلوقات کے ساتھ بھی تب ہی تقربِ الہی حاصل ہوسکتا ہے ۔اس کے بغیر محبوبیت خداوندی کا گمان دھوکہ اور فریب ہے۔