سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن پنجاب نے پیڈا ایکٹ کے تحت سابق ڈی پی آئی کالجز چوہدری جہانگیر سمیت تین افسران کے خلاف دوبارہ تحقیقات کا آغاز

منگل 26 مئی 2020 20:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2020ء) سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن پنجاب نے پیڈا ایکٹ کے تحت سابق ڈی پی آئی کالجز چوہدری جہانگیر سمیت تین افسران کے خلاف دوبارہ تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ جن میں سابق ڈی پی آئی کالجز چوہدری جہانگیر، حیدر عباس اور محمود عزیز خان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پہلی انکوائری میں ان افسران کو قصور وار ٹھہرایا جاچکا ہے۔ ان افسران پر الزام عائد ہے کہ اساتذہ کی پروموش میں بے ضابطگیاں کی گئیں اور رشوت وصول کی گی۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سیکرٹری لٹریرسی سلمان کے تبادلے کی وجہ سے انکوائری تعطیل کا شکار چلی آرہی تھی۔ جبکہ انکوائری رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو فراہم کی جائے گی۔