عوام اب موجودہ حکومت سے نجات چاہتے ہیں ،آصف زرداری

صحتیابی سے متعلق دعاوں پر پارٹی رہنماوں، کارکنوں سمیت پوری قوم کا شکرگذار ہوں ،نیر بخاری سے ٹیلی فونک گفتگو

بدھ 27 مئی 2020 18:08

عوام اب موجودہ حکومت سے نجات چاہتے ہیں ،آصف زرداری
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2020ء) سابق صدر آصف زرداری اور پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ پیپلز پارٹی کے ایک ترجمان کے مطابق نیر بخاری نے آصف زرداری کی صحت سے متعلق دریافت کیا۔آصف زرداری اور نیر بخاری کے درمیان ملک کی موجودہ صورتحال سمیت اہم امور پر گفتگو ہوئی۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ ان کی طبیعت اب پہلے سے کافی بہتر ہے۔

انہوں نے کہاکہ صحتیابی سے متعلق دعاوں پر پارٹی رہنماوں، کارکنوں سمیت پوری قوم کا شکرگذار ہوں ۔

(جاری ہے)

آصف زرداری نے کہا کہ شدید مہنگائی کے باعث عوام موجودہ حکومت سے تنگ آ چکے ہیں اور اب وہ موجودہ حکومت سے نجات چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران وفاق کی کوئی حکمت عملی نظر نہیں آئی ۔آصف زرداری نے کہا کہ ٹڈی دل نے فصلوں کو تباہ کردیا ہے لیکن وفاق کی کوئی پلاننگ نظر نہیں آ رہی حالانکہ میں پہلے دن سے ٹڈی دل کی تباہی سے متعلق خدشات کا اظہار کرتا رہا ہوں، آصف زرداری نے کہا کہ ٹڈی دل نے پورے ملک کو لپیٹ میں لیکر فصلوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے، اس حساس مسئلے کو نظرانداز کرنا قابل مذمت عمل ہے۔