فیصل آباد، موٹر وے پر کار الٹ گئی، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

حادثہ ٹائر پھٹنے سے ہوا ، تین بچے زخمی بھی ہوئے ، تمامافراد ملتان سے قصور جارہے تھے

بدھ 27 مئی 2020 22:13

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2020ء) پنجاب کے شہر فیصل آباد میں موٹروے پر کار حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد سمندری میں موٹروے پر کار الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق حادثے میں 3 بچے بھی زخمی ہوگئے، ٹائر پھٹنے سے کار حادثے کا شکار ہوئی، ایک ہی خاندان کے افراد ملتان سے قصور جارہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق اور زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی افراد میں سے 2 کو شدید چوٹیں ا آئی ہیں ایک معمولی زخمی ہے۔واضح رہے کہ عید کے روز پنجاب کے دارالحکومت میں مختلف ٹریفک حادثات میں 18 افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔