28 مئی ملکی تاریخ کا ایک سنہرا ، اہم ترین دن ہے ، طارق محمود مدنی

چائنا کیطرح ہمت کرکے حکومت کوبھارت کے ناجائز تسلط سے مقبوضہ کشمیر کو آزاد کرانا چاہئے

بدھ 27 مئی 2020 22:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2020ء) پاکستان امن کونسل کے سربراہ طارق محمود مدنی نے کہا ہے کہ28 مئی ملکی تاریخ کا ایک سنہرا اور اہم ترین دن ہے اس دن پا کستان عا لم اسلام میںپہلا اور دنیا عالم میںساتواں ایٹمی پاور ملک بن کر سامنے آیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے امن سیکریٹریٹ شیر شاہ میں مولانا تاج محمد مکی، مولانا عبدالماجد فاروقی، قاری محمد حسن رحیمی اور ہیومن رائٹس ایکٹیویٹر اسلم خان فاروقی سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا طارق مدنی نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو، جنرل ضیاالحق ، غلام اسحاق خان اور ممتازسائنسدان و محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان و ان کی ٹیم کی کاوشوں سے ہی پاکستان ایٹمی پاور ملک بنا ہے اور وطن عزیز کا ایٹمی پاور بن جانا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ مسلمان ایک ذہین، با صلاحیت ومحنتی قوم ہے اور اگر مسلمان اپنی جدوجہد وصلاحیتوں کو پوری طرح سے بروئے کار لے آئیں تو ہم مسلمانوں کا دنیا کی کوئی بھی سپر پاور مقابلہ نہیں کرسکتی ہے انہوں نے کہا کہ جس طرح چائنا نے بھارت کے ناجائز قبضے سے لداخ کا کنٹرول حاصل کرلیا ایسی طرح سے حکومت کو ہمت کر کے آگے بڑھنا چاہئے اور مقبوضہ کشمیر کو بھارت کے ناجائز تسلط سے آزاد کرانا چاہئے مودی حکومت کی مقبوضہ کشمیر اور لائن آف کنٹرول پر جارحیت ناقابل برداشت ہوچکی ہے اس موقع پر مولانا عبدالماجد فاروقی نے شہدائے وطن اور شہدائے کشمیر کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی اور ملکی بقا، سلامتی واستحکام کیلئے خصوصی دعا کرائی۔