لاہور، پی ایچ اے نے اگلے ہفتے سے پارکس کھولنے کی نوید سنا دی

ہم نے حکومت کو گزارشات پیش کی ہیں کہ پارکس کو صبح کی سیر کے لئے کھول دیا جائے، امید ہے کہ جلد ہی لوگ صبح کے وقت پارکس میں آنا شروع کر دیں گے، چیئرمین پی ایچ اے یاسر گیلانی

Khurram Aniq خُرم انیق جمعرات 28 مئی 2020 14:46

لاہور، پی ایچ اے نے اگلے ہفتے سے پارکس کھولنے کی نوید سنا دی
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-28مئی 2020ء)      لاہور میں پی ایچ اے نے اگلے ہفتے سے پارکس کھولنے کی نوید سنا دی ہے۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پی ایچ اے یاسر گیلانی کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت کو گزارشات پیش کی ہیں کہ پارکس کو صبح کی سیر کے لئے کھول دیا جائے، امید ہے کہ جلد ہی لوگ صبح کے وقت پارکس میں آنا شروع کر دیں گے۔ اس حوالے سے پی ایچ اے حکام کا کہنا تھا کہ اجازت ملنے کے 10 دن بعد آپ صبح کے وقت لوگون کو یہاں سیر کرتے ہوئے دیکھیں گے۔

   
   خیال رہے کہ پوری دنیا کی طرح اس وقت پاکستان میں بھی کورونا وائرس نے اپنے قدم جمائے ہوئے ہیں جس کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی تباہی میں اضافہ ہوتا جا رہا تھا۔ اس سلسلے میں دنیا بھر کے ممالک کی طرح پاکستان نے بھی لاک ڈاؤن کر دیا تھا جو تقریباََ دو مہینے تک جاری رہا تھا۔

(جاری ہے)

بعد میں عید سے سپریم کورٹ کے حکم کے بعد ملک بھر میں بازاروں اور مارکیٹوں کو کھول دیا گیا تھا۔

اس ریلیف کے بعد عوام اور تاجروں نے سکھ کا سانس لیا تھا لیکن اب حکومت کی جانب سے دوبارہ سختی کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، تا ہم اس حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔ دوسری جانب عید سے قبل امید کی جا رہی تھی کہ شاید پارکس اور تفریحی مقامات کو بھی کھول دیا جائے گا، مگر ایسا نہیں ہوا تھا۔ عید کے موقع پر بھی تمام پارکس کو بند رکھا گیا تھا۔ لیکن اب چیئرمین پی ایچ اے یاسر گیلانی کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت کو گزارشات پیش کی ہیں کہ پارکس کو صبح کی سیر کے لئے کھول دیا جائے، امید ہے کہ جلد ہی لوگ صبح کے وقت پارکس میں آنا شروع کر دیں گے۔