عید کی چھٹیوں کے بعد کورونا ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے سکیلٹن سٹاف کے ساتھ وفاقی و صوبائی ادارے کھل گئے

جمعرات 28 مئی 2020 14:58

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2020ء) عید کی چھٹیوں کے بعد کورونا ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے سکیلٹن سٹاف کے ساتھ وفاقی و صوبائی ادارے جمعرات کو دوبارہ کھل گئے ہیں جبکہ دفاتر میں کام کے لئے ۱ٓنے والے انتہائی ضروری عملہ اورسٹاف ممبران کودفاتر آنے پر کورونا وائرس سے حفاظتی تدابیر اپنانے،چہرے پر ماسک لگانے اور ہاتھوں میں گلوز پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

فیصل ۱ٓباد ڈویژنل انتظامیہ کے ترجمان نے جمعرات کے روز اے پی پی کو بتایا کہ تمام سرکاری و نیم سرکاری اداروں کے ڈیوٹی پر ۱ٓنے والے انتہائی ضروری عملہ سے کہا گیاہے کہ وہ کورونا وائرس کے پھیلائو کے خدشات کے پیش نظر ایک دوسری سے مصافحہ اور گلے ملنے سے گریزسمیت جسمانی دوری و سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے ہینڈ واش اور ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال بھی یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنا ممکن ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :