بھارت مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے ‘ محمد فائق شاہ

طاقت کے نشے میں انسانیت کے معیار کو بھولنے والا بھارت اب چین کے سامنے ہاتھ جوڑ رہا ہے ‘ چیئرمین امن ترقی پارٹی

جمعرات 28 مئی 2020 22:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2020ء) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ بھارت اپنے ملک اور مقبوضہ کشمیر میں ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے اور خود چین کے سامنے ہاتھ جوڑ رہا ہے ۔ دنیا کورونا بحران سے لڑ رہی ہے جبکہ مودی حکومت نے مسلمانوں کا عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے ۔

(جاری ہے)

نسل پرستی میں اندھا ہو کر بھارت دنیا کو بڑے خطرات میں جھونک رہا ہے عالمی اداروں نے لائن آف کنٹرول اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم وبربریت کو لگام نہ دی تو عالمی امن تباہ ہو جائیگا ۔ محمد فائق شاہ نے کہا کہ امن اس وقت دنیا کی سب سے بڑی ضرورت ہے تاکہ کورونا بحران سے نکل کر ترقی کا سفر شروع کیا جائے ۔ انہوں نے حکومت پاکستان پر زور دیا کہ وہ بھارت کے مظالم دنیا کے سامنے لائے۔