حادثے کا شکار ہونے والے جہاز میں دو بچوں کو کھونے والی ماں کا وزیراعظم عمران خان سے سوال

وزیراعظم اگر پی کے 8303 میں آپکے دوبچے ہوتے اور آپ ایک آنکھ، ایک کان یا ایک ہڈی کو ترس جاتے کہ اسے دفنا کر آپکو سکون مل جائے تو کیا ہوتا؟

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 28 مئی 2020 22:20

حادثے کا شکار ہونے والے جہاز میں دو بچوں کو کھونے والی ماں کا وزیراعظم ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 28 مئی2020ء) حادثے کا شکار ہونے والے جہاز میں دو بچوں کو کھونے والی ماں کے وزیراعظم عمران خان سے سوال نے انسانیت کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ کراچی میں حادثے کا شکار ہونے والی وزیراعظم اگر پی کے۔8303 میں آپکے دوبچے ہوتے اور آپ ایک آنکھ، ایک کان یا ایک ہڈی کو ترس جاتے کہ اسے دفنا کر آپکو سکون مل جائے تو کیا ہوتا؟ ویڈیو میں خاتون نے شدتِ غم سے روتے ہوئے وزیراعظم عمران خان سے سوال کیا ہے کہ اھر ان کے ساتھ ایسا کچھ ہوتا تو کیا ہوتا۔

خاتون نے کہا ہے کہ بچوں کے والد 5روز سے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے چکر لگا رہے ہیں لیکن ان کے بچوں کی باقیات نہیں مل رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک باپ 5 دن سے بچے ڈھونڈ رہا ہے لیکن کوئی ایک بندہ نہیں جو مدد کر سکے، کوئی کام نہیں آرہا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان آپ کدھر بیٹھے ہوئے ہیں، آپ سے سوال ہوگا، آپ سے حساب ہوگا۔

خاتون نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی کہ وہ ان کیلئے کچھ کریں کیونکہ میڈیا میں بہت سی خبریں آنے کے باوجود کچھ نہیں ہورہا، کوئی کچھ نہیں کررہا ہے۔

دوسری جانب سربراہ ایدھی فاؤنڈیشن فیصل ایدھی نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی طیارہ حادثہ میں متعدد ورثا کو غلط لاشیں حوالے کردی گئیں ہیں۔ فیصل ایدھی نے بتایا کہ دو دن تک نان سائنٹیفک بنیادوں پر لاشیں حوالے کرنے سے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ اسکواڈرن لیڈر زین العارف کی ڈیڈ باڈی کے دو خاندان دعویدار ہیں جبکہ ایک لاش پر پڑی چادر تبدیل ہونے سے سیریل نمبر تبدیل ہوگیا، متاثرہ فیملی نے ڈی این اے ٹیسٹنگ کے باوجود ڈیڈ باڈی لینے سے انکارکیا۔

واضح رہے کراچی ایئرپورٹ کے قریب عید سے 22 مئی کو دوپہر سوا دو بجے کے قریب پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 8303 گر کر تباہ ہوگئی تھی۔ ایئربس میں100 کے قریب افراد سوار تھے جن میں 99 مسافر اور عملے کے 8 افراد شامل تھے۔ ایئربس 320 ایک بج کر 10 منٹ پر لاہور ایئرپورٹ سے کراچی کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ پی آئی اے کی پرواز لاہور سے کراچی پہنچی تھی کہ لینڈنگ سے قبل طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا۔