سرحدی، سفارتی اور سیاسی محاذوں پر ہارنے کے بعد بھارت نے ٹی وی شوز میں پاکستان کے ساتھ جنگ شروع کردی

ارنب گوسوامی کے ٹی وی شو کے دوران بھارتی صحافی بٹا جی تلوار اور تیردکھا کر پاکستانی صحافی افتخار چوہدری کو گالیاں اور پاکستانیوں کو مارنے کی دھمکیاں دیتے رہے، ویڈیو وائرل ہوگئی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعہ 29 مئی 2020 00:43

سرحدی، سفارتی اور سیاسی محاذوں پر ہارنے کے بعد بھارت نے ٹی وی شوز میں ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 28 مئی2020ء) سرحدی، سفارتی اور سیاسی محاذوں پر ہارنے کے بعد بھارت نے ٹی وی شوز میں پاکستان کے ساتھ جنگ شروع کردی ہے۔ بھارتی ٹی وی اینکر ارنب گوسوامی کے ٹی وی شو کے دوران بھارتی صحافی بٹا جی تلوار اور تیردکھا کر پاکستانی صحافی افتخار چوہدری کو گالیاں اور پاکستانیوں کو مارنے کی دھمکیاں دیتے رہے۔ ٹی وی شو کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی صحافی پاکستانی صحافی لو تیر، تلوار اور بندوق دکھا کر دھمکیاں دے رہے ہیں، پاکستانی صحافی بھی طیش میں آکر انہیں پینسل کو ہتھیار کی طرح دکھاتے ہیں اور دھمکیاں دیتے ہیں۔

اس دوران بھارتی انتہا پسند صحافی ارنب پاکستانی صحافی افتخار چوہدری کے ذہنی توازن کے خراب ہونے کی نامعقول بات شروع کردیتے ہیں جبکہ بھارتی فوج کے میجر ریٹائرڈ گور آریا بھی پاکستانی صحافی پر تنقید کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور سوشل میڈیا صارفین اس پر بھارت کا مزاق اڑا رہے ہیں کیونکہ بھارت کو فی الحال ہر محاذ پر شکست کھانے پڑ رہی ہے۔

ایک طرف پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پربھارتی جاسوس طیارہ مار کر ثابت کیا بھارت کی کوئی مکارانہ چال کامیاب نہیں ہو سکتی ہے تو دوسری جانب سابق بھارتی آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ وی پی ملک کا کہنا ہے ان کے خیال میں چین اور انڈیا کے مابین سرحدی کشیدگی کو فوجی سطح پر حل کرنے کی کوششیں ناکام ہو چکی ہیں۔ آج پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی کہا ہے کہ چینی فوج کے ہاتھوں بھارتی فوج کی شرمناک رسوائی ہوئی ہے، بھارت متنازعہ علاقے میں فضائی پٹی بنانے کی کوشش کر رہا ہے، بھارت کے ارادے اچھے دکھائی نہیں دیتے، انڈیا خطے کے امن کے ساتھ کھیل رہا ہے،بھارت کو ڈائیلاگ کا طریقہ اپنا کر معاملہ سلجھانا چاہیے،‘بھارت مقبوضہ کشمیر سمیت خطے کے تمام متنازعہ معاملات پربات چیت اور مذاکرات کو ترجیح دے۔