سی آئی اے سٹاف فیصل آباد پولیس کی کاروائی، 4منشیات فروش گرفتار ،8کلوگرام چرس برآمد

جمعہ 29 مئی 2020 15:08

سی آئی اے سٹاف فیصل آباد پولیس کی کاروائی، 4منشیات فروش گرفتار ،8کلوگرام ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2020ء) سی آئی اے سٹاف سٹی ڈویژن فیصل آباد پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کے دوران 4منشیات فروش گرفتار کرکے ان کے قبضہ سی8کلوگرام سے زائد چرس برآمد کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

سی آئی اے سٹاف سٹی ڈویژن پولیس فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ ملزمان رفیق ،ساجد ،حامد ،نوید کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 8کلوگرام سے زائد چرس ،5ہزارروپے نقدی ،موبائل فونز اور دیگر سامان برآمد کیاگیا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ ملزمان کیخلاف پولیس تھانہ فیکٹری ایریا اور غلام محمد آباد میں مقدمات درج کرکے ضابطہ کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔