محکمہ صحت کے ملازمین اور ڈاکٹروں کو ’’ ہیرو کا خطاب ‘‘ دینے کے ان پر ممکنہ نفسیاتی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں، شہزادہ ولیم

جمعہ 29 مئی 2020 17:03

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2020ء) برطانوی شیزادہ ولیم نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ محکمہ صحت کے ملازمین اور ڈاکٹروں کو ’’ ہیرو کا خطاب ‘‘ دینے سے ان پر ممکنہ نفسیاتی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی شیزادہ ولیم نے اپنے وڈیو پیغام میں کہا کہ ان کو ہیروز قرار دینے سے ان کے مسائل میں اضافہ ہو سکتا ہے اور اس طرح وہ اپنے مسائل کو بیان کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس کریں گے لہذا میرا خیال ہے کہ ہمیں اپنے الفاظ کے استعمال میں بہت محتاط ہونا ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کے ملازمین اور ڈاکٹروں کو اپنی دیکھ بھال کرنے کی ضرورت ہے اور انہیں سپر سٹار، بہادر اور زبردست عملہ کے طور پر سراہا جانا چاہئے لیکن میں ذہنی صحت کے نقطہ نظر سے بہت باخبر ہوں کہ ہم ان میں سے بعض کو خود سے دور نہ کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم انہیں ہیرو کا خطاب دیتے ہیں تو پھر وہ اسے قائم رکھنے کی ہرممکن کوشش کرتے ہیں اور اسی وجہ سے وہ کسی سے حمایت یا مدد نہیں مانگتے لہذا انہیں ان حالات میں طاقت کا مضبوط ستون بننے کی ضرورت ہے جب ہم انہیں مثبت ذہنی صحت کی ایک عمدہ مثال کے طور پر دیکھتے ہیں۔ شہزادہ ولیم نے یہ بیان ڈاکٹروں کے لیے ہفتہ وار 10 ویں بار تالیاں بجانے کے بعد دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :