انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ 32 پیسے مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں 207 پوائنٹس اضافہ

جمعہ 29 مئی 2020 17:04

انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ 32 پیسے مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں 207 پوائنٹس ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2020ء) انٹربینک میں ڈالر پھر چڑھنے لگا، مارکیٹ میں کاروبار کے دوران امریکی کرنسی کے ریٹ میں ایک روپیہ 32 پیسے اضافہ ہوا۔ سٹاک مارکیٹ میں 207 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ کاروبار ہفتے کے آخری روز ڈالر ایک روپیہ 32 پیسے مہنگا ہوا جس کے انٹر بینک مارکیٹ میں 163 روپے 30 پیسے کے ریٹ پر فروخت ہوا۔

(جاری ہے)

دو روز کے دوران انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 38 پیسے مہنگا ہوا ہے جس سے قرضوں کے بوجھ میں 250 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ سٹاک ایکس چینج میں 207 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 33 ہزار 903 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔یاد رہے گزشتہ روز ڈالر ریٹ میں 1 روپے 6 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا جس کی وجہ عید کی چھٹیوں کے بعد امپورٹ بل کی ادائیگیوں میں تیزی بتائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :