کاروبار مکمل کھولا جائے، ایس او پیز کے لیے فوج طلب کی جائے، محمود حامد

چھوٹے تاجر سراج قاسم تیلی کی قیادت پر اعتماد کرتے ہیں،مارکیٹیں کھلوانے میں انہوں نے کلیدی کردار ادا کیا،چیمبر کے مطالبات کی حمایت کرتے ہیں،تاجروں سے حکومتی ارکان کا توہین آمیز رویہ افسوسناک ہے، لیاقت علی،عثمان، جاوید عبد اللہ،رفیق جدون، سلیم ملک، عبد الصمد کا مشترکہ بیان

ہفتہ 30 مئی 2020 00:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2020ء) آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کراچی کے صدر محمود حامد، سینئر نائب صدر سید لیاقت علی، اسمال ٹریڈرز میرٹ روڈ کے صدر عثمان شریف، پاکستان کنفیکشنری ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید حاجی عبداللہ، میٹھادر گارمنٹ مارکیٹ کے رہنما نعیم ذ کی، سیف الرحمن،ناز پلازہ کمپیوٹر مارکیٹ کے رہنما سید نوید احمد، اردو بازار اسمال ٹریڈرزگروپ کے رہنما اقبال یوسف،حیدری مارکیٹ تاجراتحاد کے صدر سید شاہد اختر، انجمن تاجران بولٹن مارکیٹ کے صدر رفیق جدون، ایم اے جناح روڈ اسپورٹس مارکیٹ کے صدر سلیم ملک، آصف قریشی، اسمال پرنٹنگ پریس ایسوسی ایشن کے صدر وکیل الدین، زاہد حسین، گارڈن مارکیٹ کے رہنما آصف شہزاد، صدر ٹریڈرز الائنس کے رہنما عبد الصمد، لیاقت آباد ٹریڈرز الائنس کے صد بابر خان بنگش،طارق روڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے اسلم بھٹی،KMCمارکیٹس کے رہنما حمید بادلہ اور دیگر تاجر رہنماں نے بی ایم جی گروپ کے قائد اور کراچی چیمبر آف کامرس کے سرپرست اعلی سراج قاسم تیلی کی جانب سے ملک میں کاروبار کو مکمل طور پر کھولنے کے مطالبے کی پرزور حمایت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سراج قاسم تیلی نی58روزہ لاک ڈان کے خاتمے اور چھوٹے تاجروں کی مارکیٹیں کھلوانے میں بھی اہم اور کلیدی کردار ادا کیا ہے اور ان کے مطالبات تاجروں کے دل کی آواز ہیں۔ تاجر رہنماں نے کہا کہ اس وقت دو ماہ کے لاک ڈان کے باعث معیشت تباہ ہو چکی ہے اور کاروباری سرگرمیاں بند ہونے کی وجہ سے سے بہت سے تاجر دیوالیہ ہوچکے ہیں۔یورپ اور ایشیا کے ممالک معاشی بدحالی سے نکلنے کے لیے اپنے اپنے ممالک میں کاروبار کھول رہے ہیں، دبئی، چین فرانس و دیگر ممالک میں کاروبار کھل رہے ہیں اس لیے پاکستا ن میں بھی کورونا کی جنگ کے ساتھ معیشت کی بحالی بھی بے حد ضروری ہے اس لیے فوری طور پر ملک میں کاروبار ی سرگرمیاں بحال کی جائیں۔

خراب کاروباری حالات کے باعث گزشتہ روز الیکٹرونکس مارکیٹ میں ایک تاجر نے بلڈنگ کی چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی اگر کاروبار کو فوری طور پر نہیں کھولا گیا تو حالات مزید خرابی کی طرف جائیں گے۔ انہوں نے کرونا وائرس سے بچنے اور SOP پر سختی سے عمل درآمد کے لیے فوج کی خدمات لینے کی بھی تائید کی۔ تاجر رہنماں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ بعض چھوٹے تاجروں کے ساتھ حکومتی ذمہ داروں نے توہین آمیز رویہ اختیار کیا لیکن اس کے ذمہ دار بھی وہی تاجر رہنما ہیں کیونکہ تاجروں نے کسی بھی لمحے پر اپنے اندر اتحاد کا ثبوت نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں چھوٹے تاجر سراج قاسم تیلی کی قیادت پر اعتماد کرتے ہیں اور ان کی قیادت میں متحدہونے کو تیار ہیں۔ تاجر رہنماں نے مارکیٹوں کے کھلنے بند ہونے اور دیگر مسائل پر تاجروں کو متفقہ موقف اختیار کر نے کی ضرورت پر زور دیا۔تاجر رہنماں کہا کہ ہمارے مسائل کی اصل وجہ ہماری صفوں میں اتحاد کا نہ ہونا ہے اس لیے چھوٹے تاجروں کو متحد ہوکرآگے بڑھنا ہو گا۔