کینیڈین شخص کو آرڈر کیے گئے سامان کا پارسل 8 سال بعد مل گیا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 30 مئی 2020 23:53

کینیڈین شخص کو آرڈر کیے گئے سامان کا پارسل 8 سال  بعد مل گیا

ٹورنٹو سے تعلق رکھنے والے ایک شخص  کو اس وقت بہت حیرانی ہوئی جب انہیں  ڈاک سے ایسا سامان ملا، جس کا آرڈر انہوں نے نہیں دیا تھا۔ تاہم کچھ دیر بعد انہیں یاد آیا کہ یہ جو سامان آیاہے، اس کا آرڈر تو انہوں نے 8 سال پہلے دیا تھا۔
ایلیٹ برینسٹن نے بتایا کہ کینیڈا پوسٹ کے ڈیلیوری ورکر نے 6 مئی کو ویل ڈاٹ سی اے کی طرف سے بھیجا گیا پارسل  ان کے دروازے پر چھوڑا۔

شروع میں تو وہ کافی حیران ہوئے کہ انہوں نے ویل ڈاٹ سی اے سے کسی قسم کا سامان نہیں خریدا لیکن پھر انہیں یاد آیا کہ اس پلیٹ فارم سے انہوں نے 8 سال پہلے کچھ سامان منگوایا تھا۔
اس پارسل میں  ایک کریم اور ہیرسٹائل پراڈکٹس تھیں۔اس کے ساتھ ہی پارسل میں ایک انوائس بھی تھی، جس میں 2012 کی تاریخ لکھی تھی۔
اتنی تاخیر سے ڈیلیوری کے بارے میں جان کر ایلیٹ  ہنسنے لگے۔

(جاری ہے)

ایلیٹ نے بتایا کہ انہوں نے پیکیج ٹریکنگ کوڈ سے اس کی ترسیل دیکھنے کی کوشش کی تھی لیکن انہیں بتایا کہ اب یہ کوڈ موثر نہیں ہے۔
کینیڈا پوسٹ کے ترجمان نے بتایا کہ تاخیر سے پارسل پہنچنے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ یہ ایک منفرد صورتحال ہے اور اس وقت وہ اس کے بارے میں اندازے ہی لگا سکتے ہیں کہ کیا ہوا ہوگا۔
ایلیٹ نے بتایا کہ اب وہ ملنے والی کریم کو استعمال نہیں کریں گے۔ ایلیٹ نے بتایا کہ جب انہوں نے کریم کھولی، جو انہوں نے پہلے کبھی استعمال نہیں کی تھی،  تو اس کا رنگ پیلا تھا۔ انہوں نے گوگل پر دیکھا تو وہاں انہیں معلوم ہوا کہ یہ کریم سفید ہوتی ہے۔اس وجہ سے وہ سے نہیں آزمائیں گے۔

متعلقہ عنوان :