ویتنام سے امریکی فوجی کا بہن کو بھیجا گیا خط 52 سال بعد منزل پر پہنچ گیا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 30 مئی 2020 23:53

ویتنام سے امریکی فوجی کا بہن کو بھیجا گیا خط 52 سال بعد منزل پر پہنچ گیا

انڈیانا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون  اُس وقت حیران رہ گئیں جب انہیں اپنے بھائی کی طرف سے بھیجا گیا خط 52 سال بعد ملا۔ اُن کے بھائی نے یہ خط انہیں ویتنام میں خدمات سر انجام دیتے ہوئے بھیجا تھا۔
جانیس ٹکر نے بتایا کہ انہیں پچھلے ہفتے اپنے نارتھ ورمون کے گھر میں  ڈاک سے ایک لفافہ موصول ہوا۔ اس لفافے پر  10 مئی 2020 کی تاریخ لکھی تھی۔ وہ اس وقت حیران رہ گئی جب اس لفافے میں سے نکلنے والے خط کے بارے میں انہیں معلوم ہوا کہ یہ اُن کے بھائی ولیم لون نے 1968 میں بھیجا تھا۔


جانیس نے اپنے بھائی، جو جنوبی کیرولائنا میں رہتے تھے، کو فون کیا۔ اپن کے بھائی نے بتایا کہ انہوں نے ہی اس  خط کو لکھا تھا۔ولیم نے بتایا کہ انہیں اس خط کا لفافے میں ڈالنایاد ہے اور یہ بھی یاد ہے کہ انہوں نے اس پر 5 سینٹ کا ٹکٹ لگایاتھا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد انہوں نے یہ خط ایک دوسرے فوجی کو دے دیا تھا تاکہ وہ اسے اُن کے اس وقت کے گھر فلویڈز نوبز، انڈیانا میں بھجوا دے۔


جانیس نے بتایا کہ خط اپنے اصل لفافے میں نہیں تھا، جس کا مطلب ہے کہ یہ خط کسی کو ملا تھا، جس نے اُن کا پتا تلاش کر کے اُن کے موجودہ پتے پر بھجوایا۔انہوں نے بتایا کہ خط کے لفافے سے اس کے طویل سفر کے نشانات نہیں ملتے۔ وہ نہیں جانتی کہ اس خط کے ساتھ 1968 سے 2020 کے درمیان کیا ہوا۔انہوں نے اس خط کو بھیجنے والے کا شکریہ ادا کیا۔