Live Updates

نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان پاکستان واپس پہنچ گئے، مریم نواز کی صاحبزادی بھی ہمراہ

ڈاکٹر عدنان اور مریم نواز کی بیٹی کا لاہور ایئر پورٹ پر امیگریشن کا عمل مکمل، دونوں کو مقامی فائیو اسٹار ہوٹل منتقل کردیا گیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 31 مئی 2020 11:12

نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان پاکستان واپس پہنچ گئے، مریم نواز ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 31 مئی2020ء) نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان پاکستان واپس پہنچ گئے ہیں جبکہ مریم نواز کی صحابزادی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عدنان اور مریم نواز کی بیٹی کا لاہور ایئر پورٹ پر امیگریشن کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے جس کے بعد انہیں مقامی فائیو اسٹار ہوٹل منتقل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عدنان اور مریم نواز کی صاحبزادی کو کورونا وبا کی وجہ سے جاری احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے آئسولیشن کیلئے مقامی ہوٹل میں منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کے کورونا ٹیسٹ ہوں گے۔

اس قبل گزشتہ روز بتایا گیا تھا کہ سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کل( اتوار) کے روز لندن سے پاکستان پہنچیں گے اور مریم نواز شریف کی صاحبزادی بھی ڈاکٹر عدنان کے ہمراہ پاکستان آئیں گی۔ اب ڈاکٹر عدنان اور مریم نواز کی بیٹی دونوں پی آئی اے کی پروازپی کے 788 کے ذریعے لندن سے پاکستان پہنچ گئے ہین ۔نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان تقریباً چھ ماہ سے سابق وزیراعظم کے ہمراہ لندن میں موجود تھے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات