ڈیرہ اسماعیل خان،سمگلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون، ایرانی ڈیزل، پٹرول اور54عددنان کسٹم پیڈ ٹائر کسٹم حکام کے حوالے

پیر 1 جون 2020 21:00

ڈیرہ اسماعیل خان۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2020ء) ڈیرہ پولیس کی اہم کارروائی سمگلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون جاری13800 لیٹرایرانی ڈیزل،2900 لیٹرایرانی پٹرول اور54عددنان کسٹم پیڈ ٹائر قبضہ پولیس کرکے کسٹم حکام کے حوالے کیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان کیپٹن(ر)واحد محمود کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں امن و امان کے قیام ، انسداد جرائم اور خاص کر سمگلنگ کی روک تھام کے لیے موثر گشت اور ناکہ بندیاں قائم کر کے سخت چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔

اسی چیکنگ کے تسلسل میںایس ایچ اوپروآ انسپکٹر محمد رمضان نے بدوران ناکہ بندی 4100 لیٹر ڈیزل اور2500 لیٹر پٹرول ،ایس ایچ اور گومل یونیورسٹی زولفقار خان نے 3100 لیٹر ڈیزل اور 400 لیٹر پٹرول ،ایس ایچ او پہاڑپورخانزادہ نے 6600 لیٹر ڈیزل اور ایس ایچ او ڈیرہ ٹائون اورانچارج اینٹی سمگلنگ یونٹ انسپکٹر محمد اقبال خان نے 54 نان کسٹم پیڈ ٹائر جو کہ بغیر کسٹم ادا کیے سمگل کیے جا رہے تھے قبضہ کر کے کسٹم حکام کے حوالے کیا ۔

(جاری ہے)

۔ اسی طرح ڈیرہ پولیس نے گزشتہ ساڈھے چھ ماہ کے دوران 43 عدد نان کسٹم پیڈ گاڑیاں ،13 ٹرک ٹینکر ،01 کوسٹر ،1284 کلو گرام چائے، 166304 لیٹر ایرانی ڈیزل ،40000 لیٹر ایرانی آئل ،9955 لیٹر ایرانی پیٹرول ،24 کاٹن تھرماس ،12270 کلو گرام کوکونٹ ،4035کلو گرام بادام ،1234 کلو گرام کشمش ،54 بوری چلغوزہ ،109 عدد ٹائر ،45000 کلو سیب ،199 لیٹر کوکنگ آئل ،2200 کلو تازہ انار ، 18 کاٹن سگریٹ ،27 بیگ خشک میوہ ،175 کلو چائنہ نمک ،06 کاٹن سرجیکل میڈیکل آلات ،08 کاٹن سپیئر پارٹس ،1750 کلو گلیسرین ،20 کاٹن موبل آئل ،01 گٹو کپڑا ،09 گٹو شاپر ،51678 کلو گرام مونگ پھلی ،06 گٹو چھلی ،04 عدد انورٹر ،11 عدد ہیٹر ،04 عددہیٹر شمسی انورٹر ،89 عدد موبائل ،09 عدد واٹر پمپ ،07 بوری پان سپاری سمیت متفرق سامان جس کی مالیت اربوں روپے بنتی ہیں ۔

جو کہ ملکی خزانے کو نقصان پہنچاتے ہوئے کسٹم ڈیوٹی ادا کیے بغیر سمگل کیا جا رہا تھا ۔کسٹم حکام کو موقع پر ان کے حوالے کر دیا گیا۔