22 سالہ نوجوان بھارتی اداکارہ خوفناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئی

دوران سفر مبینا مائیکل نامی اداکارہ کی تیز رفتار گاڑی ٹریکٹر سے جا ٹکرائی، اداکارہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئیں، گاڑی میں موجود دیگر 2 افراد ہسپتال میں زیر علاج

muhammad ali محمد علی منگل 2 جون 2020 00:20

22 سالہ نوجوان بھارتی اداکارہ خوفناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئی
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2020ء) 22 سالہ نوجوان بھارتی اداکارہ خوفناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئی، دوران سفر مبینا مائیکل نامی اداکارہ کی تیز رفتار گاڑی ٹریکٹر سے جا ٹکرائی، اداکارہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئیں، گاڑی میں موجود دیگر 2 افراد ہسپتال میں زیر علاج۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں نوجوان اداکارہ جان کی بازی ہار گئی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ٹی وی انڈسٹری کی معروف بھارتی اداکارہ مبینا مائیکل ایک خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئیں۔ 22 سالہ اداکارہ اپنے دوستوں کے ہمراہ دوران سفر حادثے کا شکار ہوئیں۔ ان کی گاڑی تیز رفتاری میں ایک ٹریکٹر سے خوفناک طریقے سے جا ٹکرائی۔ حادثے کے بعد اداکارہ تو جان کی بازی ہار گئیں، جبکہ ان کیساتھ گاڑی میں موجود 2 افراد بری طرح زخمی ہوئے، اور تاحال ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جاں بحق ہو جانے والی اداکارہ نے کم ہی وقت میں شہرت حاصل کر لی تھی۔ وہ ٹی وی ڈرامے کے علاوہ رئلٹی شو میں بھی شرکت کر چکی تھیں۔