پیر ودھائی پولیس کی کارروائی ، تین منشیات فروش گرفتار ، چار کلو سے زائد چرس بر آمد

منگل 2 جون 2020 12:09

پیر ودھائی پولیس کی کارروائی ، تین منشیات فروش گرفتار ، چار کلو سے زائد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2020ء) پیر ودھائی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کے دور ان3 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 4 کلو سے زائد چرس برآمد کرلی ۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں گل زمان عرف چھینہ سے 1400گرام چرس،عمران سے 1500گرام چرس اورنصیراللہ سے 1300گرام چرس برآمد ہوئی، مجموعی طور پر 4 کلو 200 گرام چرس بر آمد ہوئی ۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف کاروائی ایس ایچ او تھانہ پیر ودھائی جواد شاہ اور انکی ٹیم نے کی۔

متعلقہ عنوان :