شہباز شریف کی قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کل ہوگی ‘رانا ثناء اللہ

گرفتاری حیلے بہانوں سے کرنی ہیں تو کریںلیں یہ گرفتاریاں کرتے کرتے تھک جائیںگے ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے

منگل 2 جون 2020 16:02

شہباز شریف کی قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کل ہوگی ‘رانا ثناء ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2020ء) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ میاں شہباز شریف نے قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی جس سماعت کل بروز ( بدھ ) کو ہو گی، شہباز شریف سمیت دیگر کو بدترین انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، عدلیہ اپنا کردار ادا کرے گی۔ لاہورہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہاکہ میاں شہباز شریف نے قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی جس کی سماعت آج بروز ( بدھ ) کو ہو گی۔

انہوںنے کہاکہ شہباز شریف نے جب پٹیشن ہائیکورٹ دائر کی ہے تو پہلے ہائیکورٹ پیش ہوں گے۔گرفتاری حیلے بہانوں سے کرنی ہیں تو کرلیںیہ گرفتاریاں کرتے کرتے تھک جائیںگے ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔انہوںنے کہاکہ ، شہباز شریف سمیت دیگر کو بدترین انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، عدلیہ اپنا کردار ادا کرے گی۔

(جاری ہے)

لاہورہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہاکہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے میں میاں شہناز شریف کا اہم کردار تھا۔

10 سال تک شہباز شریف نے دیانتداری سے کام کیا۔ایک روپے کی کرپشن آج تک ثابت نہیں ہو سکی۔ایک کرائے کا آدمی رکھا گیا ہے جو ہر روز ٹی وی پر آکر اپوزیشن کے خلاف پراپیگنڈا کرے ۔آج 29 ارب کی سبسڈی کو تحفظ دیا جا رہا ہے۔آٹا چینی ڈکیتی کا سہولت کار وزیر اعظم، وزیر اعلی سمیت دیگر لوگ ہیں۔اصل افراد کو چھوڑ دیا گیا۔