پنجاب اسمبلی ، اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کے پروڈکشن آڈر جاری

منگل 2 جون 2020 16:04

پنجاب اسمبلی ، اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کے پروڈکشن آڈر جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2020ء) سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کے پروڈکشن آڈر جاری کر دئیے،سپیکر نے پروڈکشن آڈر 5 جون سے شروع ہونیوالے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے جاری کئے ہیں،پروڈکشن آڈر جاری ہونے کے بعد حمزہ شہباز 5 جون سے شروع ہونیوالے پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں شریک ہو سکیں گے،واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہوگا۔