اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نیب کے سامنے پیش نہ ہونے پرڈاکٹر شہباز گل کا ٹویٹ

منگل 2 جون 2020 18:52

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نیب کے سامنے پیش نہ ہونے پرڈاکٹر شہباز گل ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نیب کے سامنے پیش نہ ہونے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ پہلے موصوف لاک ڈائون کا بہانہ کرکے چھپے رہے، پھر اپنے ایک ملازم میں کورونا نکال کر 14 دن کیلئے قرنطینہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

منگل کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تنگ آ کر نیب والوں نے کہا اچھا آپ تکلیف نہ کریں ہم آپ کے پاس آ جاتے ہیں، اب کہہ رہے ہیں نیب والوں میں کورونا ہے نہ آئیں، یہ صاحب ہیں جو لندن سے کورونا کے خلاف لڑنے پاکستان آئے تھے۔