حب مختلف وا قعات میں3افراد جاں بحق

منگل 2 جون 2020 22:40

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2020ء) حب میں فائرنگ سے ایک شخص جاںبحق جبکہ دوسرے وا قعے میں ندی میں ڈوب کر نوجوان اور دارو ہوٹل کے قریب بے ہوش ہوکر 35سالہ شخص دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو زرائع کے مطابق منگل کے روز صنعتی شہر حب کے علاقے آلہ آباد ٹائون میں نامعلوم افراد نے خالداحمد شاہوانی کو گولی مار کر قتل کردیا پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے مزید تحقیقات جاری ہیں ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں جبکہ حب ندی میں نہاتے ہوئے کراچی کے علاقے مچھرکالونی کا رہائشی نوجوان نور آفسر ولد میزان ڈوب کر جاںبحق ہوگیا ایک اور واقعہ میں حب کے علاقے دارو ہوٹل میں 35سالہ ساجد ولد نبی بخش بے ہوش ہوگیا جس کو فورا ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے تھا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا اور دم توڑ دیا۔