ضلع اورکزئی میں دفعہ 144 کے تحت ماسک پہننا لازمی

بدھ 3 جون 2020 12:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2020ء) ڈپٹی کمشنر اورکزئی واصل خان خٹک کے جاری کردہ حکم کے مطابق ضلع اورکزئی میںدفعہ 144 کے تحت عوامی مقامات پر جانے والوں، دوکانداروں اور سودا لینے والوں کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیاہے ۔اسی طرح مسافر گاڑیوں میں ڈرائیور اور سواریوں کو دفعہ 144 کے تحت ماسک پہننا لازمی قرار دیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

اس حکم کے تحت دوکاندار ماسک اور دستانے لازمی پہنیں گے جبکہ سینٹائزر بھی دوکانوں میں رکھیں گے۔ صرف میکنک کو کام کے دوران دستانے پہننے سے استثنا حاصل ہو گی۔ ماسک نہ پہننے والے دوکانداروں کے خلاف کاروائی ہوگی اورماسک نہ پہننے والے کسٹمروں کو سودا نہیں دیا جائے گا۔اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پی پی سی کی دفعہ 188 اور این ڈی ایم اے ایکٹ 2010 کی دفعہ 33 کے تحت جرمانہ وقید کی سزا ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :