پولیس کی کارروائی، ڈکیت گرفتار

بدھ 3 جون 2020 13:43

پولیس کی کارروائی، ڈکیت گرفتار
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2020ء) تھانہ نومل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت کو گرفتار کر لیا۔ تھانہ نومل پولیس کے رہائشی نے اطلاع دی کہ اسکے گھر میں رات کو ایک شخص چوری کی نیت سے گھس آیا۔

(جاری ہے)

جس کے باعث مسمی م اور چور کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی اور چور موقع سے بھاگنے میں کامیاب ہوا۔ اطلاع کیساتھ ایس ایچ او تھانہ نومل و عملہ نے پیشہ ورانہ مہارت سے ملزم کو گرفتار کر لیا۔جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس ایس پی ضلع گلگت راجہ مرزہ حسین نے ایس ایچ او مومل اور عملہ کی کارروائی کو سراہتے ہوئے شاباش دی ہے۔

متعلقہ عنوان :