ڈپٹی کمشنر راولپنڈیسے ریسٹو رنٹس ایسوسی ایشن راولپنڈی کے وفدکی ملا قات

بدھ 3 جون 2020 17:50

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2020ء) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) انوارالحق سے مرکزی ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن راولپنڈی کے ایک وفد نے ایوب خان کی قیادت میں ملا قات کی اور ان کو کرونا کے با عث کاروبار کی صورت حال سے تحریری طور پر آگا ہ کیا جبکہ وفد میں شیر خان صافی ، عبدالحمید خان ۔ عبداللہ خان ۔

(جاری ہے)

اور دیگر بھی شامل تھے وفد نے گفتگو کرتے ہو ئے بتا یا ہے کہ سینکڑوں ریسٹوریٹس ما لکان بندش کی وجہ سے بلڈنگ کے کرا ئے اور بجلی ، گیس کے بلوں سمیت دیگر وجبات کی ادائیگی کے حوالے سے پریشان ہیں جبکہ ہزاروں کی تعداد مین ورکرز بے روز گا ر بیٹھے ہو ئے ہیں جن کو تا حا ل کو ئی ریلیف نہیں ملا ہے انہوں نے کہا ہے کہ اب جبکہ حکومت کی جا نب سے لا ک ڈا ئون مین نرمی کی گئی ہے اور بیشتر کا روبا ر کھل گئے ہیں تو دیگر شعبوں کی طرح ہمیں بھی ایس ۔

او ۔ پیز ۔ کے ساتھ کا روبار کی اجا زت دی جا ئے وفد نے ضلعی انتظامیہ کو بھر پور تعاون کی یقین دہا جی بھی کروائی ہے جس پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) انوارالحق نے وفد کو مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہا نی کروائی۔