طیارہ حادثے میں متاثر ہونے والے گھروں کے مالکان کے لیے معاوضہ کے اعلان کیا جائے ،سید حامد سعید کاظمی

بدھ 3 جون 2020 20:27

طیارہ حادثے میں متاثر ہونے والے گھروں کے مالکان کے لیے معاوضہ کے اعلان ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2020ء) نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیر مذہبی صاحبزادہ سید حامدسعیدکاظمی،پارٹی صدرسابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب،میاں خالد حبیب ایڈووکیٹ،علامہ نسیم احمدصدیقی،شبیر احمدقاضی،الحاج محمدرفیع نے کہاکہ ماڈل کالونی کے علاقے جناح گارڈن میں ہونے والے طیارہ حادثے میں ہماری اطلاعات کے مطابق 18 گھر جزوی طور پر اور 2 مکمل طور پر تباہ ہوئے۔

(جاری ہے)

دیگر نقصانات میں طیارے کے حادثے کے باعث ہونے والی آتشزدگی کا شکار بننے والے ملبے کی وجہ سے کل 10 کاریں اور 14 موٹر سائیکل متاثر ہوئیں ۔حکومت کو چاہیے کہ وہ خو دبھی سروے کریں اور حادثے میںہونے والے مالی نقصانات کا پورا ازالہ کی ذمہ داری اٹھائے۔ رہنماؤں نے کہا کہ ’جس کی بھی گاڑی، موٹر سائیکل یا گھر کا نقصان ہوا ہے اسے 48گھنٹے میں فوری طور پر معاوضہ ادا کرنے کا اعلان کریں ۔