احتساب عدالت نے ریلوے میں 55 کروڑ سگنل سسٹم کرپشن سکینڈل کیس کی سماعت 25 جون تک ملتوی کردی

بدھ 3 جون 2020 21:35

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2020ء) احتساب عدالت لاہور نے پاکستان ریلوے میں 55 کروڑ سگنل سسٹم کرپشن سکینڈل کیس کی سماعت 25 جون تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کیے جانے کے حوالے سے فریقین سیدلائل طلب کر لیے۔ عدالت میں کی جانب سے کیس کا ریفرنس دائر کیا جا چکا ہے جبکہ تمام ملزمان لاہور ہائیکورٹ سے ضمانتوں پر رہا ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

نیب نے 55 کروڑ مالیت کے سگنل سسٹم کے منصوبہ میں پانچ ملزمان کو گرفتار کیا تھا جسکے مطابق مالی بدعنوانی کے الزام میں ریلوے افسران اور پرائیویٹ کنٹریکٹر کو گرفتار کیا تھادوران تحقیقات ملزمان کی الیکٹرک سگنل پراجیکٹ میں آپس کی ملی بھگت سے کروڑوں روپے کی کرپشن منظر عام پر آنے کی صورت میں گرفتاریاں عمل میں لائی گئی پاک ریلوے کیجانب سے 2016 ء میں بن قاسم یارڈ پر سگنل سسٹم کی تعیناتی کیلئے میسرز اکیوی ناکس نامی کمپنی کو 550 ملین مالیت کاٹھیکہ مبینہ طور پر قواعد و ضوابط کیخلاف دیا گیا، ریلوے افسران کیجانب سے میسرز اکیوی ناکس کو ٹھیکہ فراہمی کیلئے بوگس دستاویزات تیار کی گئیں تحقیقات کیمطابق ملزمان نے آپس کی ملی بھگت سے کمپنی کو مطلوبہ تجربہ میں بھی رعائیت فراہم کی۔