Live Updates

گوجرانوالہ، کورونا کے تدارک، متاثرین کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ڈی سی اور انکی انتظامیہ کا کردار قابل ستائش ہے، چوہدری محمد صدیق مہر

بدھ 3 جون 2020 23:20

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2020ء) گوجرانوالہ میں کرونا کے پھیلا کے تدارک اور متاثرہ افراد کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ڈی سی گوجرانوالہ اور انکی انتظامیہ کا کردار قابل ستائش ہے جنہوں نے وبا کے آغاز ہوتے ہی نہ صرف جنگی بنیادوں پر کورونا سے متاثرہ افراد کی سکریننگ اور علاج کی سہولیات کا انتظام کیا بلکہ شہریوں کو اس موذی مرض سے بچایا اور احتیاطی تدابیر سے روشناس کرنے کیلئے موثر آگاہی مہم بھی چلائی، اس کے ساتھ ساتھ لاک ڈان سے متاثرہ افراد کو شفاف طریقے سے امداد پہنچائی بلکہ حکومتی ایس او پیز کو پوری طرح لاگو بھی کروایا جس پر گوجرانوالہ کے باسی ڈی سی، انکی انتظامیہ اور دیگر تمام اداروں کو تحسین پیش کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار سینئر رہنما و ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی این اے 81 چوہدری محمد صدیق مہر نے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ (ر) سہیل اشرف کے ساتھ شہر میں کرونا کے پھیلائو کے تدارک کیلئے کیئے جانے والے اقدامات کے حوالے سے گفتگو کر تے ہوئے کیا.ڈی سی گوجرانوالہ نے کہا کہ الحمد اللہ کرونا کے پھیلا کے تدارک کیلئے تمام اداروں اور شہریوں نے بھرپور تعاون کیا جس کی وجہ سے گوجرانوالہ میں کورونا خطرناک حد تک نہیں پہنچا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم ہر طرح کی ہنگامی صورتحال کیلئے ہر وقت تیار ہیں، اگر ایک دم مریضوں کا پریشر بڑھتا بھی ہے تو اس صورتحال کو سنبھالنے کیلئے بھی تمام تر طبی و دیگر سہولیات کی تیاری مکمل ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات