راولپنڈی،تھانہ مری پولیس کی کارروائی، خود کو سینئر آرمی آفیسر ظاہر کرنے والا جعلساز 03 ساتھیوں سمیت گرفتار،مقدمہ درج

بدھ 3 جون 2020 23:48

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2020ء) تھانہ مری پولیس کی کارروائی، خود کو سینئر آرمی آفیسر ظاہر کرنے والا جعلساز 03 ساتھیوں سمیت گرفتار،مقدمہ درج ،تفصیلات کے مطابق ایس پی صدرضیاء الدین احمدنے بتایاکہ تھانہ مری پولیس نے سیاحتی مقام کلڈنہ چوک پر بسلسلہ کورونا ناکہ بندی مہران کار کو چیکنگ کے لیے روکا، توگاڑی میں سوار شخص نے پولیس پارٹی کو اپنا تعارف سینئر آرمی آفیسر مجاہد حمزہ کے نام سے کروایا،پولیس نے شک ظاہر ہونے پر محکمانہ کارڈ طلب کیا جوتحقیق کرنے پر جعلی پائے گئے،تھانہ مری پولیس نے ملزم مجاہد حمزہ کو تینوں ساتھیوں بابر، فاروق اور ذیشان سمیت گرفتارکرکے مقدمہ درج کر لیا، ملزمان کا تعلق راجن پور سے ہے،ایس پی صدرکامزید کہناتھاکہ ملزمان سے ہر پہلو سے تفتیش جاری ہے ،گرفتارملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔