جعلی ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے اجرا کے خلاف میرپور ماتھیلو میں طلبا و سول سوسائٹی کی جانب سے ریلی نکالی گئی

جمعرات 4 جون 2020 00:19

میرپور ماتھیلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2020ء) جعلی ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے اجرا کے خلاف میرپور ماتھیلو میں طلبا و سول سوسائٹی کی جانب سے ریلی نکالی گئی اس موقع پر طلبا و سول سوسائٹی کے ایاز کہھاوڑ،منصور مہدی میمن ، سہیل کھوسو، مزمل سیال، مہدی حسن میمن ایڈووکیٹ اور دیگر نے شرکت کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سندھ میں دیگر صوبوں کے لوگوں کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کرکے سندھ کی عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ دیگر صوبوں کے لوگوں کو جاری ڈومیسائل سرٹیفکیٹ منسوخ کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :