
ایف بی آر کی دریا دلی ملتان کے تاجر کو 5 ارب روپے کی رقم واپس کردی
تاجر نے میوے اور مٹھائی سمیت اشیائے خوردونوش کی برآمد کی تھی ‘رقم 10سال میں واپس کرنا تھی جو ایک ہی ماہ میں ادا کردی گئی
میاں محمد ندیم
جمعرات 4 جون 2020
13:53

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس رقم کو 10 سال کی مدت میں ادا کرنا تھا لیکن ادائیگی ایک ہی مہینے میں کردی گئی انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال اس رقم کی واپسی پر آڈٹ پیرا اٹھایا گیا تھا اور معاملہ ریجنل ٹیکس آفس، ملتان زون کو ارسال کیا گیا تھا تاہم اس کے جواب کا اب بھی انتظار ہے انہوں نے کمیٹی کو رقم کی واپسی سے متعلق ایک خط بھی سونپا پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین رانا تنویر حسین نے معاملہ آڈیٹر جنرل پاکستان کو حوالہ کیا اور ہدایت کی کہ وہ اسے ایف بی آر کے پاس اٹھائے اور اگلے ماہ کمیٹی کو رپورٹ پیش کرے. پی ٹی آئی کے پی اے سی کے ایک اور رکن نور عالم خان نے آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے سرکاری استعمال کے لیے لگژری گاڑی کی خریداری سے متعلق پیش رفت سے کمیٹی کو آگاہ کیاانہوں نے کہا کہ حکومت نے سرکاری استعمال کے لیے لگژری گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد کر رکھی ہے تاہم او جی ڈی سی ایل کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے اس پابندی کو نظرانداز کرتے ہوئے ٹویوٹا کیمرے کو ایک کروڑ 02 لاکھ روپے میں خریدا جس پرپی اے سی نے یہ معاملہ بھی آڈیٹر جنرل کو بھیج دیا. کمیٹی نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے مختلف رکے ہوئے اور جاری منصوبوں کے معاہدوں میں مبینہ بے ضابگیوں، زائد ادائیگیوں اور قیمتوں میں اضافے سے متعلق آڈٹ پیرا کی بھی جانچ کی‘کمیٹی نے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران بھی اپنے اجلاس کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا اور اپنے اجلاس میں کورونا وائرس سے سے بچنے کے لیے تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کے عزم کا اظہار کیا.
مزید اہم خبریں
-
اسرائیل کے حملے میں ایرانی صدر کے زخمی ہونے کا انکشاف
-
’یہ وہی ہے نہ جو گزشتہ روز بکواس کر رہا تھا؟‘ حکومت پر تنقید کرنیوالے شہری کی مبینہ گرفتاری پر حنا پرویز بٹ کا ردعمل
-
کون سا ماضی؟
-
’’جہاں اور بھی ہیں - بییونڈ دی بلیو‘‘، پاکستان کی پہلی سائنس فکشن ٹیلی فلم
-
دنیا کا آلودہ ترین بھارتی شہر کون ہے اور ایسا کیوں ہے؟
-
محققین نے یورالک لوگوں سے متعلق قدیم معمہ حل کرلیا
-
علی امین گنڈاپور نے عمران خان کی رہائی کیلئے 90 دن کا الٹی میٹم دے دیا
-
اداکارہ حمیرا اصغر کے بعد کراچی سے ایک اور خاتون کی پرانی مسخ شدہ لاش مل گئی
-
ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے اور47 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے جا چکے ہیں
-
پی ٹی آئی تحریک کا آغاز لاہور سے ہوگا، بڑی تعداد میں قیادت لاہور میں پہنچ گئی
-
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی جانب سے سلطنت عمان کے وفد کے اعزاز میں ایک باوقار عشائیہ
-
صوبہ کسی سیاسی کشمکش کا متحمل نہیں ہوسکتا، میری تجویز ہوگی کہ صوبے میں تبدیلی آئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.