اوگرا کا پیٹرول ذخیرہ کرنیوالے پمپس کیخلاف کارروائی کیلئے انتظامیہ سے رابطہ

اوگرا نے ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے چیف سیکر ٹریز کو خطوط لکھ دئیے

جمعرات 4 جون 2020 15:07

اوگرا کا پیٹرول ذخیرہ کرنیوالے پمپس کیخلاف کارروائی کیلئے انتظامیہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2020ء) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کرنے والے پمپس کیخلاف کارروائی کیلئے انتظامیہ سے رابطہ کرلیا۔نجی ٹی وی مطابق اوگرا نے ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے چیف سیکر ٹریز کو خطوط لکھ دیے۔

(جاری ہے)

اوگرا کی جانب سے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کرنے والے پیٹرول پمپس کیخلاف قانونی کارروائی کی درخواست کی گئی ہے۔واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کے بعد یکم جون سے ملک بھر میں پیٹرول کی قلت ہے اور کراچی سمیت کئی شہروں میں بیشتر پیٹرول پمپس پر پیٹرول نہیں مل رہا جس پر اوگرا نے کچھ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیے ہیں۔