uوفاقی دارلحکومت میں اسلحہ کے زور پر خاتون سے زیادتی واقعہ

ح* پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کر دی

جمعرات 4 جون 2020 20:25

‘اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2020ء) وفاقی دارلحکومت میں اسلحہ کے زور پر خاتون سے زیادتی کے واقعہ میں پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کر دی۔تھانہ کراچی کمپنی میں لڑکی،ب ن ،درخواست دی کہ وہ ماس کمیونکیشن کی طالب علم ہے اور سوشل میڈیا پرملزم عثمان بٹ نامی شخص نے اپنے آپ کو حساس ادارے کا آفیسر ظاہر کیا اور مجھ سے دوستی کی اور انہوں نے مجھے جھانسہ دیا کہ آپ اسلام آباد آئیں تو اپ کو نوکری لگوا دیتے ہیں جس پر سائلہ کوٹلی آزاد کشمیر سے اسلام آباد آئی تو ملزم عثمان نے مجھے مکان نمبر387گلی نمبر122سیکٹر جی نائین ٹو میں رکھا چند دن گزرنے کے بعد ایک رات انہوںنے مجھے جوس پلایا اور کہا کہ کل آپ کی نوکری لگوا دوں گا،صبح بیدار ہوئی تو دیکھا تو میرے کپڑے اتارلیے گئے تھے اور میرے ساتھ زیادتی بھی ہو چکی تھی ،جوس میں نشہ آورچیز تھی جس کے باعث انہوںنے مجھے روز مرہ کی بنیاد پر بلیک میل کرکے زیادتی کرتا رہا اور دھمکی دی کہ اگر انہوںنے شور مچایا تو وہ برہنہ حالت میں لی گئی تمام تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیگا،اس دوران انہوںنے مجھ سے میرے اکائونٹ سے دو لاکھ بھی نکلوائے۔

(جاری ہے)

پولیس نے لڑکی کی شکایت پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے فوری طور پر چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا۔دوسری جانب ملزم کے قریبی عزیز کے مطابق کہ عثمان بٹ اس لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہے اور لڑکی پہلے رضا مند تھی اور اب وہ اسلام آباد آ کر مکر گئی ،اور کئی روز تک عثمان انہیں منانے کی کوشش کرتا رہا،تاہم ایک دن لڑکی موقع پا کر تھانہ میں گئی اور اپنی جان چھڑانے اور گھر والوں سے راضی نامہ کرنے کے لیے مقدمہ کا ڈھونگ رچایا ۔اعجاز چیمہ