پاکستانی روپے کی قدر میں ریکوری آنے کا سلسلہ برقرار ، ڈالر کی قدر 163.75روپے کی سطح پر آگئی

سعودی ریال کی قیمت خرید42.90روپے سے گھٹ کر42.40روپے اور قیمت فروخت43.40روپے سے گھٹ کر43روپے ہوگئی، یواے ای درہم کی قیمت خرید43.90روپے سے گھٹ کر43.40روپے اور قیمت فروخت44.40روپے سے گھٹ کر44روپے ہوگئی

جمعرات 4 جون 2020 21:47

پاکستانی روپے کی قدر میں ریکوری آنے کا سلسلہ برقرار ، ڈالر کی قدر 163.75روپے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2020ء) مقامی کرنسی مارکیٹوں میںجمعرات کو بھی امریکی ڈالر سمیت دیگر غیر ملکی کرنسیوں کی قدر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں ریکوری آنے کا سلسلہ برقرار رہا اور ڈالر کی قدر 163.75روپے کی سطح پر آگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قدر میں 2روپے اور یورو ،سعودی ریال ویوے ای درہم کی قدر میں50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خر ید80پیسے کی کمی سی164.30روپے سے گھٹ کر163.50روپے اور قیمت فروخت75پیسے کی کمی سی164.50روپے سے گھٹ کر163.75 ہوگئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالر کی قیمت خرید163.50روپے سے گھٹ کر163.30روپے اور قیمت فروخت164.50روپے سے گھٹ کر163.80 ہو گئی۔

(جاری ہے)

دیگر کرنسیوں میں 50پیسے کی کمی سے یورو کی قیمت خرید180روپے سے گھٹ کر179.50روپے اور قیمت فروخت182روپے سے گھٹ کر181.50روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید202روپے سے گھٹ کر200روپے اور قیمت فروخت 204روپے سے گھٹ کر202روپے ہوگئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید42.90روپے سے گھٹ کر42.40روپے اور قیمت فروخت43.40روپے سے گھٹ کر43روپے ہوگئی جب کہ یواے ای درہم کی قیمت خرید43.90روپے سے گھٹ کر43.40روپے اور قیمت فروخت44.40روپے سے گھٹ کر44روپے ہوگئی ۔