اسپتالوں میں کورونا کے علاج کی سہولتوں کے فقدان نے سنگین صورت حال اختیار کرلی ،ڈاکٹر عمران علی شاہ

حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ تو بحال کردی لیکن وہ ٹرانسپورٹرس سے ایس او پیز پر عمل درامد کرانے میں ناکام نظر اتی ہے،رکن سندھ اسمبلی

جمعہ 5 جون 2020 16:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2020ء) ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید عمر ان علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی سمیت اندرون سندھ کے اسپتالوں میں کورونا کے علاج کی سہولتوں کے فقدان نے سنگین صورت حال اختیار کرلی ۔ سندھ حکومت اربوں کا بجٹ حاصل کرنے کے باوجود لوگوں کو علاج معالجے کی معیاری سہولتیں فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے جس سے سندھ کے شہریوں میں شدید مایوسی پائی جاتی ہے۔

دوسری جانب کراچی میں کورونا کے مرضں میں غیر معمولی اضافے کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس کی فضا پائی جاتی ہے۔ کراچی میں حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ تو بحال کردی لیکن وہ ٹرانسپورٹرس سے ایس او پیز پر عمل درامد کرانے میں ناکام نظر اتی ہے۔ وزیر اعلی سندھ اور ان کے وزرا اسپتالوں میں بہترین سہولتوں کی فراہمی کا راگ تو روزانہ الاپتے ہیں لیکن کبھی وہ سول اسپتال میں بھی جھانک کر دہکھیں جہاں کے ایمرجینسی وارڈ میں جان بچانے والی ضروری ادویات تک موجود نہیں جبکہ ای سی جی اور دیگر مشینیں بھی ناکارہ پڑھی ہیں۔

(جاری ہے)

مزید براں اس اسپتال کے گزشتہ چار سالوں میں اب تک چھ ایم ایس تبدیل ہوچکے ہیں۔ ڈاکٹر عمران نے کہا موجودہ صورتحال میں پاکستان تحریک انصاف اپنے قائد اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔