سپیکرقومی اسمبلی کے صحت یاب ہوکر اجلاس کی صدارت کیلئے ایوان میں آنے پر ممبران کی مبارکباد

جمعہ 5 جون 2020 21:55

سپیکرقومی اسمبلی کے صحت یاب ہوکر اجلاس کی صدارت کیلئے ایوان میں آنے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2020ء) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے صحت یاب ہوکر اجلاس کی صدارت کے لئے ایوان میں آنے پر ممبران نے مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف، ڈاکٹر بابر اعوان،سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، مولانا اسعد محمود، مولانا عبد الاکبر چترالی اور وفاقی وزیر غلام سرور خان نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو کرونا وائرس سے صحت یاب ہوکر ایوان کی صدارت کے لئے آنے پر انہیں مبارکباد دی اور اس وائرس سے پوری قوم کو محفوظ رکھنے کی اللہ سے دعا کی۔