ڈپٹی کمشنر بنوں محمد زبیر نیازی کا مختلف بازاروں میں کا دورہ

تین سو زائد دکانات اور مارکیٹ چیک کی ایس او پیز پر عمل در امد نہ کرنیوالوں کیخلاف فوری کاروائی ،125کاروباری مراکز سیل ،55افراد گرفتار اور مجموعی طور پر 84 ہزار جرمانہ وصول کیا

ہفتہ 6 جون 2020 00:11

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2020ء) ڈپٹی کمشنر بنوں محمد زبیر نیازی کا مختلف بازاروں میں کا دورہ تین سو زائد دکانات اور مارکیٹ چیک کی۔ غیر معیاری اور نان رجسٹرڈ اشیاء خورد ونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا ، ایس او پیز پر عمل در امد نہ کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے 125کاروباری مراکز سیل کر دئے 55افراد گرفتار اور مجموعی طور پر 84 ہزار جرمانہ وصول کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پٹرول کی موجودہ صورت حال صرف بنوں میں نہیں بلکہ یہ پورے پاکستان میں ہے لیکن ہم نے اپنے لوگوں کی بہتری کے لئے سوچنا اور منصوبہ بندی کرنا ہے جو ہم روز اول سے کر رہے ہیں روزانہ کی بنیاد ہر انتظامیہ پیٹرول کی صورت حال کو دیکھ رہی ہے اور پیٹرول پمپوں کا روزانہ وزٹ کیا جا رہا ہے ایک لاکھ سے زائد کے جرمانے وصول کئے جا چکے ہیں پیٹرول پمپس مالکان سے بات ہوئی ہے ان شاء اللہ ائندہ دو دنوں میں صورت حال بہتر ہو جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ کرونا کی وباء ابھی ختم نہیں ہوئی ہے عوام کے معاشی مشکلات کو سامنے رکھتے ہوئے حکومت نے سمارٹ لاک ڈائون کا فیصلہ کیا ہے اب تاجروں کا اس سے فائدہ اٹھانا چاہئے کیونکہ ماسک لگاکر اور سماجی فاصلے کو ممکن بنانا اب ان لوگوں کا کام ہے انہوں نے کہا کہ جن مارکیٹوں میں زیادہ تر دکانات میں ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلے کا فقدان ہوگا اس کو بند کر دیا جائے گا اور ان کے خلاف قانونی کاروائی ہو گی انہوں نے بنوں کے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے صحت کے لئے اور دوسروں کے زندگی کو بچانے کے لئے ماسک کا استعمال شروع کریں اور سماجی فاصلہ کو ہر صورت میں ممکن بنائیں کیونکہ کرونا سے جنگ جیتنے کے لئے عوام میں شعور بیدار کرنا بہت ضروری ہے ۔