جنوبی پنجاب کے عوام کے لئے علیٰحدہ سیکرٹریٹ کے قیام کا وعدہ پورا کردیا ہے، مومنہ وحید

ہفتہ 6 جون 2020 14:25

جنوبی پنجاب کے عوام کے لئے علیٰحدہ سیکرٹریٹ کے قیام کا وعدہ پورا کردیا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2020ء) چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم مومنہ وحید نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے عوام کے لئے علیٰحدہ سیکرٹریٹ کے قیام کا وعدہ پورا کردیا ہے۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری اورایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس کی تقرری کی منظوری دے دی ہے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل آئی جی کا تقرر جلد کردیا جائے گا۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل آئی جی بہاولپور اور ملتان میں تعینات ہوںگی- جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بہت جلد فنکشنل ہوجائے گا-انہوںنے کہا کہ جنوبی پنجاب کی محرومیاں دور کرنے کیلئے ہماری حکومت نے مثالی اقدام کئے ہیں-علیٰحدہ سیکرٹریٹ کے قیام سے جنوبی پنجاب کے لوگوں کو کام کے سلسلے میں لاہور کا سفر نہیں کرنا پڑے گا-علیحدہ سیکرٹریٹ کا قیام جنوبی پنجاب کے عوام کا حق ہے جو تحریک انصاف کی حکومت نے انہیں دیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ جنوبی پنجاب کیلئے مختص فنڈز کسی اورمنصوبے یا شہرکو منتقل کرنے پر پہلے ہی پابندی عائد کردی ہے ۔ ہماری حکومت کے اقدامات سے جنوبی پنجاب کے عوام کا احساس محرومی ختم ہورہا ہے ۔جنوبی پنجاب کے عوام کو ماضی میں دلفریب نعروں سے بہلایا گیا۔انہوںنے کہا کہ سابق حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کیلئے صرف زبانی جمع خرچ سے کام چلایا۔سابق ادوارمیںپسماندہ علاقوں کے عوام کو نظر انداز کیا گیا۔جنوبی پنجاب کے عوام نے سابق حکمرانوں کی زیادتیوں کا بدلہ عام انتخابات میںانہیں شکست دے کرلیا۔انہوںنے کہا کہ جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں کے عوام کی محرومیوں کوخوشحالی میں بدلیں گے۔