بیک وقت 25 سکولوں سے ایک کروڑ سے زیادہ تنخواہ لینے والی خاتون ٹیچر گرفتار
بھارتی ریاست اترپردیش میں انامیکا شکلا نامی خاتون ٹیچر نے مبینہ طور پر جعل سازی سے ایک ہی وقت میں 25سکولوں میں نوکری کی دستاویزات کے ذریعے 1کروڑ روپے سے زائد تنخواہ لی، معاملہ سامنے آنے پر ٹیچر گرفتار
عثمان خادم کمبوہ اتوار 7 جون 2020 12:01
(جاری ہے)
تاحال یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ آیا انامیکا شکلا اصل میں وہی ہین جنھوں نے یہ فراڈ کیا ہے۔
کاس گنج کی بیسک ایجوکیشن آفیسر انجلی اگروال نے بتایا ہے کہ اس معاملے کا علم ہونے کے بعد انہوں نے انامیکا شکلا نامی خاتون ٹیچر کو نوٹس بھجوایا تھا جس کے بعد ہفتے کے روز انھوں نے ایک شخص کے توسط سے اپنا استعفی بھیج دیا، لیکن اس شخص سے گفتگو کے دوران پتا چلا کہ خاتون تیچر دفتر کے باہر موجود ہیں۔ پولیس کو اس کے بارے میں اطلاع دی گئی اور پھر پولیس نے انھیں گرفتار کرلیا۔' گرفتاری کے بعد ٹیچر نے وہاں موجود صحافیوں کو اپنا نام انامیکا سنگھ بتایا اور بعد میں پولیس کو کچھ اور نام بھی بتایا۔ تاہم پولیس ان سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔ انامیکا شکلا پر فراڈ کر کے دو درجن سے زیادہ جگہ پر ایک ساتھ نوکری کرنے اور اور ایک سال میں ایک کروڑ روپے سے زیادہ کی تنخواہ حاصل کرنے کے الزامات ہیں۔ گرفتار شدہ انامیکا شکلا تقریبا ڈیڑھ سال سے ضلع کاس گنج کے ضلع فرید پور کے کستوربا ودیاالیہ میں سائنس کی استاد کی حیثیت سے تعینات ہیں۔ جمعہ کو بیسک ایجوکیشن آفیسر انجلی اگروال نے نوٹس جاری کرتے ہوئے ان کی تنخواہ پر پابندی عائد کردی۔ کستوربا سکولوں میں اساتذہ کو کنٹریکٹ کی بنیاد پر مقرر کیا جاتا ہے اور انھیں ہر ماہ 30 ہزار روپے تنخواہ ملتی ہے۔ یہ مسئلہ اس وقت سامنے آیا جب محکمہ بنیادی تعلیم نے اساتذہ کا ڈیٹا بیس تیار کرنا شروع کیا۔ اس دوران محکمہ کو 25 سکولوں کی فہرست میں انامیکا شکلا کا نام ملا۔ اس اطلاع کے بعد محکمے میں ہلچل مچ گئی اور فوری طور پر پورے معاملے کی چھان بین کرنے کے احکامات دے دیے گئے۔ انامیکا شکلا کے نام پر موجود دستاویزات پر امیٹھی، امبیڈکر نگر، رائے بریلی، پریاگراج، علی گڑھ سمیت 25 سکولوں میں بیک وقت نوکری کرتی ہوئی نظر آئی۔ مجموعی طور پر گذشتہ 13 مہینوں میں انامیکا شکلا کو 25 کستوربا گاندھی گرلز سکولوں سے ایک کروڑ روپئے کی تنخواہ ادا کی گئی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
اماراتی صدر کا ایرانی صدر کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
نایاب الیکشن میں پاکستان اور بھارت کا ایک دوسرے کے حق میں ووٹ
-
بیلاروس کا تعزیتی پیغام، ہمارا حقیقی دوست گزرگیا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال اب تک 5.46 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
صدر سید ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت پائی ، ایرانی سفیر
-
ہیلی کاپٹر حادثہ،ریاستی انتظامیہ متاثر نہیں ہوگی، ایرانی سپریم لیڈر
-
سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز پھیپھڑوں کی سوزش میں مبتلا
-
ترکیے کے ڈرون نے ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کی نشاندہی کی
-
بھارت،ممبئی کالج میں مسلم طالبات کے برقعہ پہننے پر پابندی،مسلمانوں میں شدیدغم و غصہ
-
حج کے دوران شدید گرمی کا امکان، سعودی حکومت نے بچاؤ کے انتظامات شروع کردیئے
-
سعودی عرب کا 24 مئی سے عمرہ پرمٹ کا اجراء بند کرنے کا اعلان
-
ایران نے شیطان کو پوجنے والے 200 سے زائد افراد گرفتارکرلیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.