گوجرانوالہ، کوئی کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو پی ٹی آئی کی حکومت کوئی رعایت نہیں کریگی، محمد صدیق مہر

پیر 8 جون 2020 22:47

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2020ء) سینئر رہنما و ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی این اے 81 چوہدری محمد صدیق مہر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے چینی سبسڈی کیس نیب کے حوالے کر کے لوٹ مار مافیا کا جڑ سے صفایا کرنے کا آغاز کر دیا، گزشتہ کئی دہائیوں سے حکومتوں کو یرغمال بنانے اور عوام کی جیبوں پر مرضی کے نرخوں کے ذریعے ڈاکہ ڈالنے والے چینی مافیا کے گرد شکنجہ کسنے کی تیاری مکمل ہے اور حکومت نے 1985ء سے شوگر ملوں کے فرانزک آڈٹ کرنے کی منظوری دے کر شوگر ملوں کے خلاف نیب، ایف بی آر، ایف آئی اے، اسٹیٹ بینک اور صوبائی تحقیقاتی اداروں کو بلا تفریق و امتیاز کارروائی کرنے کی ذمہ داری دینے کا دوٹوک فیصلہ کر لیا ہے تاکہ حکومت، عوام اور کاشتکاروں کو چونا لگانے والوں کو نہ صرف بے نقاب کیا جائے بلکہ انکے خلاف فوجداری مقدمات قائم کر کے انہیں سزا اور ریکوری بھی کی جا ئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کوئی کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو پی ٹی آئی کی حکومت کوئی رعایت نہیں کریگی اور لوٹ مار کے ذریعے اپنی تجوریاں بھرنے والوں کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچائے گی۔