فلپائنی خاتون شہری نے اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے کیلئے درخواست دائر کر دی

ہفتہ 13 جون 2020 16:36

فلپائنی خاتون شہری نے اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے کیلئے درخواست دائر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2020ء) لاہور ہائیکورٹ میںفلپائنی خاتون شہری نے اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے کیلئے درخواست دائر کر دی۔

(جاری ہے)

فلپائنی خاتون پیچے کارپنا میلان عرف عائشہ انیل نے دائر درخواست میں وزارت داخلہ اور ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے بچہ حوالگی کیس میں 2018ء میں درخواست گزار اور بیٹی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کاحکم دیا تھا، اب جبکہ ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد شوہر انیل پاشا سے صلح ہو گئی اور خاوند کے ساتھ رہ رہی ہوں، درخواست گزار نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث تمام فلپائن سمیت بین الاقوامی فلائٹس بند ہونے باعث والدین سے ملنے نہیں جا سکی، فلپائنی حکومت پاکستان میں موجود شہریوں کی واپسی کیلئے انتظامات کررہی ہے لیکن لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر نام ابھی بھی ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ہے جس کے باعث بیرون ملک نہیں جا سکتی، درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ اہلخانہ سے ملنے کیلئے جانے کی غرض سے نام ای سی ایل سے نکالنے کاحکم دیا جائے۔