نہر فتح سے ملنے والی نوجوان کی نعش کا سراغ مل گیا، تفتیش شروع

اتوار 14 جون 2020 17:45

چشتیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2020ء) چشتیاں کے نواحی چک 40فتح کے قریب نہر فتح سے ملنے والی 16سالہ لڑکے کی لاوارث نعش کا سراغ مل گیا۔چک 23 گجیانی چشتیاں کے 16سالہ عدنان ولد محمد سرور شیخ کو قتل کرکے نعش نہرمیں بہادی تھی۔

(جاری ہے)

تاہم صدر پولیس نے عدنان کی نعش کو گذشتہ رات لاوارث قرار دیکر دفن کر دیا تھا ۔عدنان کے ورثا نے پولیس کے پاس موجود مقتول کے کپڑوں اور فوٹو سے شناخت کی اور انہوں نے پولیس کو بتایا کہ گائوں کے ایک نوجوان نے انکے بیٹے کو قتل کرکے نعش نہر میں بہادی تھی۔پولیس نے قتل کے کیس کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :