آئندہ مالی سال 2020-21ء کے پی ایس ڈی پی کے تحت حلقہ این اے 54 میں داخلہ ڈویژن کے دو نئے روڈز کی تعمیر کیلئے 130.162 ملین روپے مختص

پیر 15 جون 2020 21:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2020ء) وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 54 میں آئندہ مالی سال 2020-21ء کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں داخلہ ڈویژن کے دو نئے روڈز کی تعمیر کیلئے 130.162 ملین روپے مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو وزارت داخلہ کے سرکاری ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 54 کے دیہی علاقوں میں دو نئے روڈز کی تعمیر کیلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں فنڈز مختص کئے گئے ہیں ان میں دربار سائیں مرچو سے شمس کالونی ریلوے روڈ کیلئے 81.162 ملین روپے جبکہ دوسرے منصوبے دھریک موری چوک سے اسلام مارکیٹ میرا جعفر تک روڈ منصوبے کیلئے 50 ملین روپے مختص ہیں جبکہ منصوبہ پر مجموعی طور پر 192 ملین روپے لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔