بھارت چین تنازع، اقوام متحدہ کا ردِعمل آ گیا

جھڑپ کے دوران اموات پر تشویش ہے،دونوں ممالک سے اپیل ہے کہ انتہائی تحمل کا مظاہرہ کریں۔ترجمان اقوام متحدہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 17 جون 2020 14:31

بھارت چین تنازع، اقوام متحدہ کا ردِعمل آ گیا
نیویارک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17جون 2020ء) گذشتہ روز لداخ کے مقام پر چین اور بھارت کی افواج کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی،جس کے نتیجے میں بھارت کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔ اقوام متحدہ کا بھارت چین کے تنازع پر ردعمل سامنے آیا ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس لداخ نے بھارتی اور چین کے مابین تنازعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور دونوں ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ تحمل سے کام لیں۔

ترجمان اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ ہم نے لائن آف فائر کنٹرول پر بھارت ار چین کے مابین ہونے والی اموات کی خبروں کو تشویش ہے۔دونوں ممالک سے اپیل ہے کہ وہ انتہائی تحمل کا مظاہرہ کریں۔۔خیال رہے کہ بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد بھارت کو دنیا بھر میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جب کہ مودی سرکار اپنے ملک میں بھی منہ دکھانے کے قابل نہیں رہی۔

(جاری ہے)

مقبوضہ کشمیر میں مشرقی لداخ کی وادی گالوان میں چینی فوج کے ساتھ جھڑپ میں ایک کرنل سمیت کم از کم 20 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت اور 34 دیگر کے لاپتہ ہونے کے بعد بھارتی آرمی چیف جنرل ایم ایم نروانے مبینہ طور پر مقبوضہ کشمیر کے پٹھانکوٹ فوجی اڈے کا طے شدہ دورہ منسوخ کرنے پر مجبورہوئے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اس سے قبل اطلاعات میں کہا گیا تھا کہ وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے تین بھارتی مسلح افواج کے سربراہان کی ملاقات کی توقع ہے۔

ایسا پیر کی رات وادی گالوان میں چینی فوج کے ساتھ پرتشدد تصادم کے دوران ایک کرنل سمیت بھارتی فوج کے 20 اہلکاروںکی ہلاکت کے بعد ہوا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارتی حکومت کے ساتھ ساتھ بھارتی میڈیابھی اپنے عوام کو دھوکہ دے کر اس شرمندگی کو چھپانے کی کوشش کر رہا ہے کہ تصادم کے دوران چینی فوجیوں کو بھی کچھ ہلاکتوں کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم چین نے بھارتی دعوے کی تصدیق نہیں کی ہے۔