رابرٹ ڈی نیرو اور اداکارہ این ہیتھ آوے فلم ’’آرمیگاڈون ٹائم‘‘کی کاسٹ میں شامل

جمعرات 18 جون 2020 15:15

رابرٹ ڈی نیرو اور اداکارہ این ہیتھ آوے فلم ’’آرمیگاڈون ٹائم‘‘کی ..
لا س اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2020ء) ہالی وڈ سپر سٹار رابرٹ ڈی نیرو اور اداکارہ این ہیتھ آوے فلم ’’آرمیگاڈون ٹائم‘‘کی کاسٹ کا حصہ بن گئے۔ہالی وڈ کی اس نئی فلم کی کاسٹ میں کیٹ بلانچے، آسکر ازاک اور ڈونلڈ سوتھر لینڈ بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق فلم ’’آرمیگاڈون ٹائم‘‘کی مرکزی کاسٹ میں رابرٹ ڈی نیرو اور اداکارہ این ہیتھ آوے کو بھی لے لیا گیا ہے۔رابرٹ ڈی نیرو فلم میں ایک سکول کے پرنسپل کو کردار ادا کریں گے جو کہ فلم کا مرکزی کریکٹر بھی ہے۔فلم کی کہانی گرے نے لکھی ہے جوکہ فلم کے ہدایتکاربھی ہیں۔فلم 1980ء کی دہائی کے پس منظر میں بنائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :