آئندہ مالی سال 2020-21ء کے تحت ترقیاتی پروگرام میں ہاؤسنگ ڈویژن کے روڈ کے جاری منصوبے چندور شریف سے لساں اڈہ تک سٹرک کی تعمیر کے لیے 21.075 ملین روپے مختص

جمعہ 19 جون 2020 13:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2020ء) وفاقی حکومت نے ملک میں شاہراہوں کے انفراسٹرکچر میں بہتری لانے کے لیے اور دیہی علاقوں کے عوام کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے آئندہ مالی سال 2020-21ء کے تحت ترقیاتی پروگرام ( پی ایس ڈی پی) میں ہاؤسنگ ڈویژن کے جاری روڈ کے منصوبے چندور شریف سے لساں اڈہ تک سٹرک کی تعمیر کے لیے 21.075 ملین روپے مختص کیے ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت ہاؤسنگ کے سرکاری ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک میں نئی اور جاری شاہراہوں کی تعمیر کے لیے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز مختص کیے ہیں جن میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 19 اور این اے 21 کو آپس میں ملانے والی شاہراہِ چندور شریف سے لساں اڈہ تک سٹرک کو پختہ کرنے کے لیے 21.074 ملین روپے مختص کیے ہیں جبکہ منصوبہ کی مجموعی طور پر لاگت123.160 ملین روپے لگائی گئی ہے۔